ہواوے وائرلیس چارجنگ سسٹم متعارف کرانے کیلئے تیار

266

ایپل کی 15 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ اور شیاؤمی کے 80 واٹ وائرلیس چارجر کے بعد اب چینی ٹیک جائنٹ ہواوے بھی وائرلیس چارجنگ سسٹم لانے کے لیے تیار ہے۔

ہواوے نے ‘وائرلیس چارجنگ سسٹم’ کی نئی ٹیکنالوجی کے لیے پیٹنٹ کی درخواست دی ہے جو وسیع ٹرانسمیشن کی رینج کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پبلیکیشن نمبر CN112564295A کا پیٹنٹ وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجی سے متعلق ہے۔

اس وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجی کے لیے دو ایسے کوائلز درکار ہوتے ہیں جنہیں ایک دوسرے کی مخالف سمت رکھا جائے گا اور دونوں کے مابین فاصلہ ٹرانسمیشن پاور کے انتہائی قریب ہوگا۔

اس پیٹنٹ وائرلیس سسٹم کے ذریعے ہواوے چارجنگ کے فاصلے کو بڑھاسکتا ہے جو بالخصوص پہنی جانے والی ڈیوائسز جیسا کہ اسمارٹ بریسلیٹس اور واچز کے لیے زیادہ موزوں ہوگا۔

حال ہی میں ہواوے نے اعلان کیا تھا کہ وہ موبائل فون بنانے والی کمپنیز سے ان کی پیٹنٹ فائیو جی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی رائیلٹی وصول کرے گی۔