میامی اوپن: ایشلے بارٹی سمیت 8 کھلاڑیوں نے سیمی فائنل پر نظریں جما لیں

227

میامی اوپن کے پری کوارٹرز فائنل مقابلے مکمل ہو گئے ہیں، سرفہرست ایشلے بارٹی اور نمبر ٹو ناؤمی اوساکا سمیت آٹھ کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں رسائی پر نظریں جما لی ہیں۔

میامی اوپن پری کوارٹرز فائنل میں نمبر ون ایشلے بارٹی نے حریف آزارینکا کو دو ایک سے شکست دی۔ کینیڈا کی بیانکا نے اسپینش حریف موگوروزا کے خلاف فتح سمیٹی۔

یوکرائن کی الینا سوِیٹولینا نے جمہوریہ چیک کی پیٹرا کوویٹوا کو ہرا کر آؤٹ کیا۔ نمبر ٹو جاپانی کھلاڑی ناؤمی اوساکا نے جرمن حریف الائزے مرٹنز کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور چھ تین چھ تین رہا۔ ان سمیت تمام آٹھ کھلاڑیوں نے فائنل فور میں جگہ بنانے کا عزم ظاہر کر دیا۔