سری لنکا کے تھیسارا پریرا کی جارحانہ بلے بازی، ایک اوور میں 6 چھکے

310

سری لنکاکے تجربہ کار آل راؤنڈر تھیسارا پریرا کسی بھی طرز کرکٹ میں ایک اوور میں 6 چھکے لگانے والے پہلے سری لنکن بلے باز بن گئے۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق تھیسارا پریرا نے سری لنکا کرکٹ بورڈ کے لسٹ اے کرکٹ کے کلب ٹورنامنٹ میں آرمی اسپورٹس کرکٹ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے حریف ٹیم کے خلاف انتہائی جارحانہ بلے بازی کی۔

تھیسارا پریرا نے 13 گیندوں پر ناقابل شکست 52 رنز کی اننگز کھیلی اور سری لنکا کی جانب سے دوسری تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بنایا۔