فاطمہ ثنا شیخ بھی کورونا وائرس کا شکار

198

بالی وڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے انسٹاگرام سٹوری میں اطلاع دی کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔انہوں نے لکھا کہ ‘کوویڈ مثبت آگیا ہے اور تمام تر ایس او پیز پر عمل پیرا ہوتے ہوئے میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے ۔اداکارہ نے خیریت دریافت کرنے والے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں وبائی مرض سے محفوظ رہنے کی ہدایت بھی کی۔

29 سالہ اداکارہ نے بالی وڈ فلم دنگل سے شہرت حاصل کی جس میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ، انہوں نے بطورچائلڈ سٹار بھی فلموں میں کام کیا ہے۔