مسلمان ہونے کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا، بھارتی اداکارہ

218

ممبئی: بھارتی ٹی وی کی نامور اداکارہ نوشین علی سردار نے بھارتیوں کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ برتے جانے والے امتیازی سلوک کے بارے میں کھل کر اظہار خیال کیا ہے۔

ڈراما سیریل ’’کثوم‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ٹی وی کی معروف مسلمان اداکارہ نوشین علی سردار نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ برتے جانے والے امتیازی سلوک سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ رشتہ کرانے والی خاتون نے ان کا رشتہ کروانے سے صرف اس لیے انکار کیا کیونکہ وہ ایک مسلم گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔

نوشین نے کہا لاک ڈاؤن کے دوران میرے گھروالوں نے مجھ پر زور دیا کہ میں رشتہ کرانے والی کسی سائٹ پر اپنے کوائف بھیجوں لیکن میں کسی سے ملنے نہیں جا سکی۔ لہذا میرے گھروالوں نے انڈین میچ میکنگ شو کی مشہور شادی کرانے والی صائمہ تپاریا المعروف صائمہ آنٹی کے پاس جانے کا سوچا۔ لیکن ہم اس وقت صدمے کی کیفیت میں چلے گئے جب صائمہ تپاریا نے منع کردیا۔