کورونا وائراس: دنیا میں28لاکھ سے زائد اموات

234

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 12 کروڑ82 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 28 لاکھ 3 ہزار 991افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ34لاکھ 39 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 19 لاکھ 87 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 63 ہزار 206 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ10 لاکھ 33 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 25 لاکھ 77 ہزار زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 14 ہزار 264 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ 95 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 64 ہزار 147 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں 45 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 98 ہزار33 ہے۔

برطانیہ میں 43 لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 26 ہزار 615 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 45 لاکھ54 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 94 ہزار 956 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔