نہر سوئز میں جہازوں کی آمدورفت بحال

257

جاپانی بحری جہاز ایور گرین کے نکلنے کے بعد مصر کی نہر سوئز میں جہازو ں کی آمدورفت بحال ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایشیا اور یورپ کو ملانے والے اہم تجارتی راستے نہر سوئز کو مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے اور نہر سے بحری جہازوں کی آمدورفت شروع ہوگئی ہے۔

23 مارچ سے نہر سوئز میں پھنسے جاپانی بحری جہاز ایور گرین کو تقریباً ایک ہفتے کی جدوجہد کے بعد گزشتہ روز ریسکیو کیا گیا جس کے بعد جہاز واپس اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہوگیا۔

نہر میں پھنسے سیکڑوں بحری جہازوں کی آمدورفت شروع ہونے سے عالمی تجارتی نقل و حمل کا عمل بھی مکمل بحال ہوگیا ہے۔

چیئرمین سوئز کنال اتھارٹی نے نہر سوئز کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جہاز کو کامیابی سے ہٹانے کے بعد میری ٹائم ٹریفک کی روانی شروع ہوگئی ہے۔