فیمنزم کے نام پر مرد حضرات سے نفرت کے خلاف ہوں، احمد علی بٹ

350

فلموں میں ٹرانس جینڈر شخص یا خاتون کا کردار ادا کرنے والے اداکار احمد علی بٹ نے کہا ہے کہ وہ خود کو کسی حد تک فیمنسٹ سمجھتے ہیں جب کہ وہ فیمنزم کی کچھ باتوں سے اختلاف بھی رکھتے ہیں۔

احمد علی بٹ نے میزبان واسع چوہدری سے ذاتی زندگی، شوبز، ایوارڈز اور سماجی مسائل پر کھل کر بات کی۔

احمد علی بٹ نے بتایا کہ انہوں نے شادی سے قبل 9 سال تک اہلیہ سے تعلقات رکھے تھے، اس وقت ان کی اہلیہ لندن میں مقیم تھیں اور وہ ان سے کئی گھنٹوں تک اسکائپ پر بات کرتے تھے۔

اداکار نے پروگرام میں انکشاف کیا کہ انہوں نے گزشتہ کچھ عرصے میں اپنی صحت اچھی کرنے کے لیے اپنا وزن 25 کلو تک کم کردیا۔