ایشیائی باشندوں پر تشدد کیخلاف 60 امریکی شہروں میں مظاہرے

203

امریکا میں ایشیائی باشندوں پر تشدد، نسل پرستانہ حملوں اور نفرت آمیز مہم کے خلاف سان فرانسسکو، لاس اینجلس اور شکاگو سمیت 60 شہروں میں ہزاروں افراد نے مظاہرے کیے۔

امریکہ میں آن لائن ہراساں کیے جانے کے واقعات میں بھی6 فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔احتجاج کے منتظمین نے ایشیائی باشندوں کے خلاف احتجاج کی وجہ امریکا اور چین کے مابین جاری کشیدگی کو قرار دیا جس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔