مصر: عمارت کے ملبے سے 6 ماہ کا بچہ زندہ نکال لیا گیا، ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی

203

مصر میں گرنے والی عمارت کےملبے سے 6 ماہ کے بچے کو زندہ نکال لیا گیا، ہلاکتوں کی تعداد 25 تک پہنچ گئی۔

قاہرہ میں واقع 10 منزلہ عمارت 2 روز قبل زمین بوس ہو گئی تھی، عمارت میں رہائشی فلیٹس تھے جس کے سبب ہلاکتیں زیادہ تعداد میں ہوئیں۔ مقامی گورنر نے گذشتہ روز حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا جبکہ انجینئرز کی ٹیم کو حادثے کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مصر میں غیر قانونی تعمیرات کے سبب اس طرح کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔