سعودی عرب میں درجنوں علمائے کرام عہدوں سے برطرف

223

سعودی عرب میں حکومت کی طرف سے مکہ مکرمہ اور جدہ کے درجنوں علمائے کرام کو عہدوں سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

سعودی وزارت مذہبی امور کے مطابق عہدوں سے ہٹائے گئے علما کی جانب سے انتظامی خلاف ورزیاں اور بے قاعدگیاں سامنے آئی تھیں جس کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا، اس کے علاوہ اس فیصلے کا مقصد سعودی معاشرے کو ان افراد کے خیالات اور نظریات سے بچانا ہے۔