گول نہ ملنے پر رونالڈو نےمیدان چھوڑ دیا

247

فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں پرتگال اور سربیا کا میچ دو دو گول سے برابر ہو گیا۔ میچ کے آخری لمحات میں رونالڈو نے گول کیا لیکن ریفری نے گول نہیں دیا۔ 

پرتگال (اور لیورپول) کے ڈیوگو جوٹا نے دو ہیڈر سکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی تھی۔ دوسرے ہاف میں سربیا میچ میں واپس آیا اور اس کی طرف سے ایلکسینڈر میٹرووک اور فلپ کوسٹک نے ایک ایک گول کیا۔

رونالڈو نے میچ کے آخری لمحات میں گول کیا مگر ریفری نے فیصلہ کیا کہ اسے روک لیا گیا تھا۔  ٹیم پرتگال اس بات پر کافی ناراض ہوئی۔

میچ کے لیے گول لائن ٹیکنالوجی دستیاب نہیں تھی۔ متنازع فیصلے پر پرتگالی کپتان احتجاج کرتے ہوئے میدان چھوڑ کر چلے گئے۔  رونالڈو کو احتجاج کرنے پر جرمانہ بھی کیا گیا۔

پرتگال کے کوچ نے کہا ہے کہ ’ریفری نے میچ کے بعد مجھ سے معذرت کی اور اب ہم آگے بڑھ چکے ہیں۔‘

‘یہ واضح طور پر ہمارا گول تھا مگر اب ہم اس بارے میں کچھ نہیں کر سکتے۔ فرسٹ ہاف میں میچ ہمارے کنٹرول میں تھا لیکن سینکڈ ہاف میں ہماری توجہ ہٹی اور ہم سربیا کو روکنے میں ناکام ہوئے۔‘

پرتگال اور سربیا کے درمیان کھیلے جانے والا فٹبال میچ دو دو کی برابری کے ساتھ ڈرا