کورونا سے پاک کرکٹرز صلاحتیں نکھارنے کیلیے پُرجوش

203

لاہور: کورونا سے پاک پاکستانی کرکٹرزصلاحیتیں نکھارنے کیلیے پْرجوش ہیں جب کہ اسکواڈ میں شامل تمام34ارکان کے ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آگئیں۔

دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کیلیے پاکستان کا وائٹ بال اسکواڈ جمعے کی صبح لاہور سے جوہانسبرگ روانہ ہوا تھا، 21 کرکٹرز اور 13معاون اسٹاف ارکان قومی ایئر لائنز کی چارٹرڈ پرواز سے جنوبی افریقہ پہنچے جہاں پر کورونا ٹیسٹ کیے گئے، خوش آئند بات یہ ہے کہ مہمان اسکواڈ میں شامل تمام 34 ارکان کی رپورٹ منفی آگئی ہیں۔

کرکٹرز آج سے سپر اسپورٹس پارک سینچورین میں ٹریننگ کا آغازکریں گے، پہلا ٹریننگ سیشن دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا،ٹیم ذرائع کے مطابق پاکستانی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان لاہور میں بنائے گئے بائیوببل میں تھے، سفر بھی خصوصی طیارے میں کیا، جنوبی افریقہ پہنچ کر پہلا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، لہٰذا اب ٹریننگ شروع کرنے میں کوئی امر مانع نہیں۔