عاطف اسلم نے اہلیہ کو “ملکہ” قرار دے دیا

218

لاہور: پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے سارہ کے ساتھ اپنی شادی کو خوش قسمتی قرار دیدیا۔

معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور سارہ بھروانا  اپنی شادی کی 8ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ شادی کے 8 برس بعد بھی عاطف اسلم اپنی بیوی کے بے حد دیوانے ہیں اور سارہ کے ساتھ شادی کو اپنی خوش قسمتی سمجھتے ہیں۔

عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر سارہ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی جس میں دونوں سرسبز گھاس پر بیٹھے انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

تصویر کے ساتھ لکھے جملے میں عاطف اسلم نے اپنی بیوی کو اپنی ملکہ قرار دیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’’میں آج تک خوش ہوں کہ میری ملاقات تم سے ہوئی، نہیں تو پتہ نہیں کس سے شادی ہوجانی تھی۔

انہوں نے لکھا کہ ماشااللہ میں جن لوگوں کو جانتا ہوں ان میں سے تم سب سے مضبوط شخصیت ہو اور میں تمہارا شکریہ ادا نہیں کرسکتا کہ تم نے مجھے اتنے خوبصورت بچے دیے۔ میں تم سے بے حد محبت کرتے ہیں۔ شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔‘‘