کراچی: پاکستان کی سابق ماڈل واداکارہ زینب قیوم نے فیشن کے نام پرعجیب وغریب ٹرینڈ اپنانے پر طنز کیا ہے۔
فیشن کے نام پر عجیب و غریب لباس اور زیورات پہننے کا رواج نیا نہیں بلکہ بھارت و پاکستان میں اکثر ماڈلز ایسے ایسے ٹرینڈز اپناتے ہیں کہ آنکھیں حیرت سے پھٹی کی پھٹی رہ جاتی ہیں۔
کچھ عرصہ قبل ایک پاکستانی مرد ماڈل کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں اس نے خواتین کی طرح نہ صرف لباس زیب تن کیا ہوا تھا بلکہ زیورات پہن کر مکمل دلہن بنا ہوا تھا۔ دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اس کے چہرے پر داڑھی مونچھیں بھی تھیں۔ ایک مرد ماڈل کی خواتین کی طرح تیار ہونے کی تصویر کو بڑی تعداد میں شیئر کیا گیا اور لوگوں نے اس پر شدید تنقید کی۔