امریکا کی ریاست فلاڈیلفیا میں شراب خانے کے باہر مسلح شخص کی فائرنگ سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ نامعلوم مسلح شخص نے شراب خانے کے باہر کھڑے لوگوں کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم فائرنگ کر کے فرار ہوگیا تاہم اس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
مقامی نیوز چینل کے مطابق فائرنگ کے بعد گولف اینڈ سوشل اسپورٹس شراب خانے کے اندر جھگڑا ہوا۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح فرد نے شہر کے شمال میں مصروف ڈیلویر ایوینیو کے پہلو پر جمع ہجوم پر فائرنگ کی۔
حکام نے بتایا کہ پولیس کو 2 زخمی افراد اسٹور جبکہ 2 دیگر زخمی افراد شراب خانے کے اندر سے ملے۔
انہوں نے بتایا کہ تین زخمیوں کو نجی گاڑی میں ہسپتال پہنچایا گیا۔
پولیس کو وقوعہ سے 21 گولیوں کے خول ملے ہیں۔