بھارت کی فیشن مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی 500 دکانیں خاکستر

219

نئی دہلی : بھارتی شہر پونے کی فیشن مارکیٹ میں لگی آگ نے 500 دکانیں جلاکر خاکستر کردیں، ریاستی حکام نقصان کا تخمینہ لگارہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خوفناک آتشزدگی کا واقعہ بھارتی ریاست مہارشٹر کے شہر پونے کے فیشن بازار میں پیش آیا جہاں کپڑے سے تیار کی جانے والی اشیا تیار و فروخت کی جاتی ہیں۔

فائر بریگیڈ کے افسر کا کہنا ہے کہ کینٹمنٹ ایریا سے رات 9.30 بجے مدد کے لیے کال موصول ہوئی تھی، جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو آگ تیزی سے پورے بازار میں پھیل چکی تھی