فرانس سے تعلق رکھنے فٹبال کھیل کے ممتاز کھلاڑی تھیری ہینری نے نسل پرستانہ رویے کی وجہ سے احتجاجاً تمام سوشل میڈٰیا پلیٹ فارمز کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں تھیری ہینری نے فرانسیسی حکام کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دوبارہ سوشل میڈیا پر واپس نہیں آئیں گے جب تک عوامی رابطوں کے ان پلیٹ فارمز کو ریگولیٹ نہیں کر دیا جاتا۔ کم از کم دوسروں کو تکلیف پہنچانے والوں کی جوابدہی تو ضرور ہونی چاہیے۔