آئمہ بیگ نے ہونٹوں کی سرجری کروا لی، سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان

491

لاہور: گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروا لی جس پر انہیں سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

رپورٹ کے مطابق آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں صاف پتا چلتا ہے کہ انہوں نے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروائی ہے، اس تصویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان اٹھ کھڑا ہوا۔

صارفین نے کہا کہ دنیا کورونا وائرس سے پریشان ہے اورانہیں ہونٹوں کی سرجری کرانے کی پڑی ہے۔ کئی صارفین نے ان کی اس حرکت کو جعلی بھی کہہ ڈالا اور کئی نے اسے خود پر ظلم قرار دیا۔