بالی ووڈ کی مقبول ترین فلم ’3 ایڈیٹس‘ کے مرکزی کردار اداکار عامر خان کے بعد اب اُن کے ساتھی اداکار رنگاناتھ مدھاون بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
فلم ’3 ایڈیٹس‘ میں عامر خان کے دوست فرحان کا کردار ادا کرنے والے بالی ووڈ اداکارآر مدھاون نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر دی۔