لاہور: سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کی تکذیبِ نکاح کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے ان کے شوہر ہونے کے دعویدار عتیق الرحمن کے وکلا کو بحث مکمل کرنے کا حکم دے دیا اورسماعت 20 جون تک ملتوی کر دی۔
رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد نے گزشتہ روز میرا کی تکذیبِ نکاح کی اپیل پر سماعت کی۔ اداکارہ میرا کا موقف ہے کہ فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا تھا، میرا عتیق الرحمن سے نکاح نہیں ہوا۔
عتیق الرحمن کے وکلا نے دلائل دئیے جس پر عدالت نے وکلا کو بحث مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 20 جون تک ملتوی کر دی۔