امریکہ نے سوئز کینال میں پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کے لئے مدد کی پیش کش کر دی ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ نہر سوئز میں پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کیلئے امریکہ کے پاس آلات اور صلاحیت موجود ہے۔
جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ بحری جہاز کو نکالنے کیلئے امریکہ صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔
خیال رہے کہ دیوہیکل گارگو کنٹینر کے سمندر میں پھنس جانے کے سبب دنیا کے سب سے بڑے بحری تجاری راستے میں ٹریفک جام کی سیٹلائٹ تصوریں سامنے آئی تھیں۔
بحیرہ احمر کو بحیرہ روم سے ملانے والی نہر سویز میں دنیا کا سب سے بڑا تجارتی جہاز ایور گرین پھنس جانے کے باعث سمندر میں ٹریفک جام ہوکر رہ گیا ہے جس کے سبب سمندر میں کنٹینروں اور کشتیوں کی لمبی قطار لگ گئی ہے۔