دنیا بھر میں موبائل فونز میں کیمرے کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اچھے سے اچھے کیمرے کی ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے چینی کمپنی ’رئیل می‘ نے دنیا کا سستا ترین فون متعارف کرادیا۔
‘رئیل می‘ اگرچہ ماضی میں بھی درمیانے بجٹ کے فون متعارف کراتی رہی ہے، تاہم اب اس کی جانب سے انتہائی سستی قیمت کے فون متعارف کرائے گئے ہیں۔
رئیل می نے کمپنی کے اب تک سب سے بہترین کیمرا رزلٹ کے حامل فون ’8 پرو‘ اور رئیل می 8 کو ابتدائی طور پر ایشیائی ممالک میں متعارف کرایا ہے اور امکان ہے کہ انہیں آئندہ ماہ تک یورپ سمیت دیگر ممالک میں متعارف کرایا جائے گا۔
رئیل می کی جانب سے بھارت اور فلپائن سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں فون کو متعارف کرایا گیا ہے، جسے نہ صرف کمپنی بلکہ دنیا کا سستا ترین فون بھی کہا جا رہا ہے۔