پی آئی اے کی پرواز قومی ٹیم کو لیکر جنوبی افریقا روانہ

239

 لاہور: تاریخ میں پہلی بار پی آئی اے کی پرواز قومی ٹیم کو لیکر جنوبی افریقا کے لیے روانہ ہوگئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق تاریخ میں پہلی بار پاکستان سے جنوبی افریقا کے لیے براہ راست پرواز روانہ ہوگئی ہے، پی آئی اے کا خصوصی طیارہ لاہور سے قومی کرکٹ ٹیم کو لیکر جوہانسبرگ کے لیے روانہ ہوا جو 11 گھنٹے کی مسافت کے بعد جنوبی افریقا پہنچے گا۔