کورونا کے باعث کراچی ادبی میلے کا آن لائن انعقاد

351

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہر سال موسم بہار میں ہونے والے ادبی فیسٹیول کا نہ صرف شہر قائد بلکہ ملک کے دیگر شہروں کے ادب دوست افراد کو بھی انتظار رہتا ہے۔

مگر اس سال کورونا کی وبا کے باعث کراچی ادبی میلے کا انعقاد آن لائن کیا جا رہا ہے اور ادب کے شائقین دنیا میں کسی بھی جگہ سے ادبی میلے کو گھر بیٹھے دیکھ سکتے ہیں۔

جی ہاں، 12 ویں کراچی لٹریچر فیسٹیول کا آغاز 26 مارچ سے ہوگیا اور اسے فیس بک اور یوٹیوب پر براہ راست نشر کیا جا رہا ہے۔