مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

210

 سری نگر: مقبوضہ وادی میں قابض فوج پر حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے علاقے میں بھارتی فوج کا قافلہ ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اسی دوران نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 3 اہلکار دم توڑ گئے جب کہ دیگر زخمی اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک اہلکاروں کا تعلق سینٹرل ریزرو پولیس فورس سے ہے جو حملے کہ وقت معمول کے گشت پر تھے، واقعہ کے بعد علاقے میں بھارتی فورسز کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا اور علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔