فٹنس مسائل کے شکار ٹینس اسٹار اینڈی مرے میامی اوپن سے دستبردار

241

فٹنس مسائل کے شکار ٹینس اسٹار اینڈی مرے میامی اوپن سے دستبردار ہو گئے، گروئن انجری کے باعث آئندہ ماہ سے شیڈول ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

ٹینس کے مایہ ناز کھلاڑیوں کو کورونا خطرات کے ساتھ ساتھ انجریز کا بھی چیلنج درپیش ہے، آئندہ ہفتے شروع ہونے والے میامی اوپن سے سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے گروئن انجری کا شکار ہو کر آؤٹ ہو گئے، انہیں ڈاکٹرز نےمکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

دو بار کے چیمپئن انگلش کھلاڑی نے اپنی دستبرداری پر مایوسی کا اظہار کیا، اینڈی مرے سے پہلے امریکی کھلاڑی سرینا ولیمز بھی نمائندگی سے محروم ہو چکی ہیں۔