یورپین فٹبال کلبز کے امیر ترین مالکان کے نام سامنے آگئے

220

یورپین فٹبال کلبز کے امیر ترین مالکان کے نام سامنے آ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مانچسٹر سٹی کے مالک شیخ منصور یورپین فٹبال کلب کے پہلے امیر ترین مالک رہے ان کے اثاثوں کی مالیت 31 کھرب سے زائد ہے۔

پیرس سینٹ جرمین کے مالک ناصر الخلیفی 12 کھرب کے اثاثوں کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں۔

حیران کن طور پر قطر اسپورٹس فاؤنڈیشن کے انچارج اور پیرس سینٹ جرمین کے مالک ناصر اخلیفی اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔