پاکستانی کراٹے فائٹر نے ایک منٹ میں 348 مرتبہ کہنی مار کر بھارتی ایتھلیٹ سے اعزاز چھین لیا

295

کراچی: کراچی کے مارشل آرٹس فائٹرمحمد راشد نے ایک منٹ میں 348 مرتبہ کہنی مار کر بھارتی ایتھلیٹ سے ایک اور اعزاز چھین لیا۔

قومی فائٹر محمد راشد نے ایک اور ریکارڈ بنا دیا، بورڈ پر ایک منٹ میں تین سو اڑتالیس بار کہنی مارنے کا اعزاز حاصل کر لیا، کراچی سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ نے روایتی حریف بھارتی ایتھلیٹ کو ایک اور اعزاز سے محروم کر دیا۔

گنیزبک کی انتظامیہ نے ریکارڈ کی تفصیل ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی، محمد راشد اس سے پہلے بھی بھارت کے 15 سے زائد ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔