کنگنا رناؤت نے سیاست میں انٹری سے متعلق خاموشی توڑ دی

329

ممبئی: اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ قومیت اور کسانوں کے مسائل پر بات کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ میں سیاست میں آنا چاہتی ہوں۔ 

بھارت کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت اپنے بیانات کی وجہ سے میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں لیکن آج کل وہ اپنی سیاست سے متعلق فلم ’’تھلائی وی‘‘ کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں جس میں وہ تامل ناڈو کی سابقہ وزیراعلیٰ جیہ للیتا کا کردار ادا کررہی ہیں جنہوں نے 6 مرتبہ وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالا۔

اداکارہ نے گزشتہ روز اپنی 34ویں سالگرہ کے موقع پر سیاست پر مبنی فلم ’’تھلائی وی‘‘ کا ٹریلر جاری کیا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور خاص طور مداح کنگنا کی جاندار اداکاری کی تعریف کررہے ہیں۔

ایک انٹریو کے دوران کنگنا رناؤت نے کہا کہ میں سیاست سے واقف نہیں ہوں اور یہ لفظ میرے لیے نامعلوم ہے لیکن میں قومیت، اپنے ملک اور جو قوانین میرے حقوق متاثر کرتے ہیں، ان کے بارے میں بات کرتی ہوں تو مجھے کہا جاتا ہے تم سیاست میں آنا چاہتی ہو، حالانکہ ایسا ہرگز نہیں ہے۔