ممبئی: آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی فلم کو نیشنل ایوارڈ ملنے پر ان کی بہن شویتا سنگھ کیرتی جذباتی ہوگئیں۔
دو روز قبل بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی زندگی میں ریلیز ہونے والی ان کی آخری فلم ’’چھچھورے‘‘ کو بھارتی حکومت کی جانب سے قومی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس موقع پر سشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’’چھچھورے نے نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کرلیا، بھائی میں جانتی ہوں کہ تم دیکھ رہے ہو لیکن کاش تم یہ ایوارڈ خود وصول کرنے کے لیے یہاں موجود ہوتے۔
واضح رہے سشانت سنگھ راجپوت نے مختصر فلمی کیریئر میں بہت کامیابیاں حاصل کرلی تھیں تاہم ذہنی دباو کے باعث آنجہانی اداکار نے گزشتہ سال 14 جون کو ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر خود کشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا تھا۔