انڈین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا بھی ارطغرل غازی کی دلدادہ

223

ترکی کی مشہور ڈرامہ سیریل کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح موجود ہیں، ان میں ایک اور مداح کا اضافہ ہو گیا ہے، یہ شخصیت کوئی اور نہیں انڈین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا ہیں۔

ترک ڈرامہ سیریل کو دنیا کی مختلف زبانوں میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کو عام شہریوں کیساتھ دنیا کی بڑی شخصیات بھی بڑے شوق سے دیکھتی ہیں۔ ان مشہور ہستیوں میں ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان سرفہرست ہیں۔

اب اس مشہور زمانہ ڈرامہ سیریل کا کردار ادا کرنے والے انگین التان کے فینز میں بھی ایک بڑٰ شخصیت کا اضافہ ہو چکا ہے۔ یہ شخصیت انڈٰین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا ہیں۔