جوبائیڈن کا کولوراڈو فائرنگ واقعے کے بعد حملہ کرنے والے ہتھیاروں پر پابندی لگانے کا عندیہ

248

صدر جو بائیڈن نے کولوراڈو فائرنگ واقعے کے بعد کہا ہے کہ حملہ کرنے والے ہتھیاروں پر پابندی لگا سکتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کانگریس پر زور دیا ہے کہ یہ کوئی تعصب نہیں، امریکی عوام کی جانوں کا مسئلہ ہے۔ لوگوں کی جانوں کو بچایا جائے گا اور امریکا کو اس پر عمل کرنا ہو گا۔ ایوان میں اسلحے پر پابندی کے بل کو ریپبلکنز کی مخالفت کاسامنا ہے۔

دوسری جانب کولوراڈو میں فائرنگ کرنیوالے ملزم پر 10 افراد کے قتل کے الزامات عائد کر دیئے گئے، 21 برس کے حملہ آور کی شناخت احمد علیسا کے نام سے کی گئی۔ ملزم کو بولڈر کاؤنٹی کی جیل منتقل کردیا گیا۔