برطانوی پولیس کو مزید اختیارات دینے کے بل کیخلاف پھر احتجاج، مظاہرین سے جھڑپیں

231

برطانوی پولیس کو مزید اختیارات دینے کے بل کے خلاف پھر احتجاج کیا گیا، پولیس نے لاٹھی چارچ کرتے ہوئے مظاہرین کے خلاف طاقت کا بھرپور استعمال کیا۔

برطانوی شہر برسٹل میں کرائم بل کے خلاف لوگ پھر جمع ہو گئے، مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔ سکیورٹی اہلکاروں نے چودہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ برطانوی شہریوں نے  کل دی بل  (پولیس کو مزید اختیارات دینے کے بل کو ختم کرو) کے نعرے لگائے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ شہریوں نے لاک ڈاؤن کی پابندیوں کو نظر انداز کیا۔ چند روز پہلے ہونے والے مظاہرے میں لوگوں نے پولیس اسٹیشن پر توڑ پھوڑ کی تھی۔