متحدہ عرب امارات کے نائب حکمران حمدان بن راشد انتقال کر گئے

317

متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشدالمکتوم کے بھائی اور نائب حکمران شیخ حمدان بن راشد انتقال کر گئے۔

دبئی کے حکمران شیح محمد نے اپنے بھائی کی وفات پر خود ٹویٹ کیا۔ شیخ حمدان بن راشد دبئی کے وزیر خزانہ بھی تھے اور 1971 میں بننے والی کابینہ میں وزیر بنے تھے۔ وہ کئی ماہ سے بستر علالت پر تھے، وفات کے وقت ان کی عمر 75 برس تھی۔

شیخ محمد نے اپنی ٹویٹ میں قرآن مجید کی آیت ” ہم اللہ کیلئے ہیں اور ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے” کا حوالہ دیتے ہوئے مرحوم کو دکھ سکھ کا سہارا اور ساتھی قرار دیا ، انہوں نے دعا کی کہ اللہ مرحوم پر اپنی نظر رحمت کرے۔