بھارت میں لاک ڈاؤن کے دوران مزدوروں کی مشکلات پر بنی فلم ‘1232 کلو میٹر’

208

بھارتی ہدایت کار ونود کپری نے گزشتہ برس 2020 میں بھارت میں نافذ ہونے والے سخت لاک ڈاؤن کے دوران پیش آنے والی مشکلات پر دستاویزی فلم بنائی ہے جو 24 مارچ کو ریلیز ہوگی۔

ہدایت کار ونود کپری نے گزشتہ برس اپریل میں فلم ‘1232 کلومیٹرز’ کی شوٹنگ کی تھی۔

یہ فلم، شہروں میں نوکری سے فارغ ہونے کے بعد گاؤں میں اپنے گھر جانے والے 7 افراد پر مشتمل ہے، جو ان کی مشکلات، امتیازی سلوک اور ایک ہفتہ طویل سفر کے دوران پیش آنے والے حالات پر مبنی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس مارچ سے جون کے دوران بھارت میں نافذ ہونے والے سخت لاک ڈاؤن سے 10 کروڑ مزدور متاثر ہوئے تھے جو بے روزگاری کے باعث شہروں سے گاؤں واپسی پر مجبور ہوئے تھے۔