آمنہ الیاس بھی کورونا وائرس کی گرفت میں آگئیں

216

ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو اطلاع دینے کیلئے لکھا کہ ان کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ میں ان تمام لوگوں سے گزارش کرتی ہوں کہ جو گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مجھ سے ملے وہ بھی ٹیسٹ کروا لیں۔

آمنہ الیاس کیلئے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ کورونا کی تیسری لہر کی زد میں آنے والی آمنہ الیاس پہلی فنکارہ ہیں۔

اس سے قبل پہلی و دوسری لہر میں ماہرہ خان، بشریٰ انصاری، روبینہ اشرف سمیت کئی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔