کبریٰ خان نے عمران خان کو ان فالو کرنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

214

’نامعلوم افراد، ویلکم ٹو کراچی، جوانی پھر نہیں آنی 2 اور پرواز ہے جنون‘ جیسی فلموں میں اداکاری کرنے والی کبریٰ خان نے حال ہی ایک ٹی وی شو میں بتایا تھا کہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور حمزہ علی عباسی کو ٹوئٹر پر ان فالو کردیا۔

کبریٰ خان نے اے آر وائے کے پروگرام ’گھبرانا نہیں ہے‘ میں میزبان واسع چوہدری سے اپنی سوشل میڈیا لائف سمیت شوبز کیریئر اور دیگر معاملات پر کھل کر بات کی تھی۔

کبریٰ خان نے مذکورہ شو میں اداکارہ نے اقربا پروری پر بھی کھل کر بات کی تھی اور کہا تھا کہ اقربا پروری دنیا میں اس وقت سے موجود ہے جب سے دنیا میں انڈسٹریز موجود ہیں، تاہم یہ تاثر غلط ہے کہ صرف پاکستانی شوبز میں اقربا پروری ہے۔

اسی پروگرام میں اداکارہ بتایا تھا کہ وہ ٹوئٹر پر زیادہ متحرک نہیں رہتیں، اس وجہ سے وہ وہاں پر زیادہ لوگوں کو فالو بھی نہیں کرتیں۔