اسرائیل نے فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی کا خصوصی سرحدی اجازت نامہ ضبط کرلیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرائم کی عالمی عدالت کی ایک میٹنگ میں جانے پر وی آئی پی بارڈر پاس ضبط کیا گیا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی وزیرخارجہ کےساتھیوں کو حراست میں لے کر 90 منٹ تک پوچھ گچھ کی گئی جبکہ سرحد پر فلسطینی وزیر سے سرحد پر آدھے گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔
رپورٹس کے مطابق عالمی عدالت نے اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کا اعلان کررکھا ہے۔