کولوراڈو کے گروسری سٹور میں فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 10 افراد ہلاک

201

امریکی ریاست کولوراڈو میں گروسری اسٹور میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس آفیسر سمیت دس افراد ہلاک ہو گئے، واقعے کو یوٹیوب پر براہ راست دکھایا بھی گیا۔

ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر میں نامعلوم شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں دس افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔ فائرنگ کا واقعہ ایک سپر مارکیٹ میں پیش آیا۔

پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے فائرنگ کنگ سپر مارکیٹ میں ہوئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کا مقصد اب تک معلوم نہیں ہو سکا۔