جارج فلائیڈ کے قتل کے خلاف عالمگیراحتجاج جاری ، غلاموں کے تاجر کا مجسمہ گرادیا گیا

240

 واشنگٹن: پولیس اہلکار کے ہاتھوں قتل ہونے والے سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کو انصاف کی فراہمی کے لیے ہونے والے عالمگیر احتجاج جاری ہے جب کہ امریکا میں پولیس کے لیے مختص فنڈ میں کٹوتی کی مہم بھی شروع ہوچکی ہے۔

برطانیہ  آسٹریلیا، جرمنی، سپین اور فرانس میں نسلی امتیاز اور پولیس تشدد کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔جارج فلائیڈ کے قتل سے جنم لینی والی احتجاجی لہر نے نسلی تعصب اور نفرت انگیزی کے خلاف ایک تحریک کی صورت اختیار کرلی ہے۔

امریکا میں مظاہروں کے دوران گرفتار ہونے والا سیاہ فام نوجوان پولیس حراست میں ہلاک ہوگیا۔ امریکا کے مختلف شہروں میں جارج فلائیڈ کے سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں قتل کیخلاف ریلیاں نکالی گئیں۔۔ ریلیاں منتشر کرانے کی کوشش کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں ۔امریکا میں مظاہروں کے دوران گرفتار ہونے والا سیاہ فام نوجوان پولیس حراست میں ہلاک ہوگیا۔نیو یارک، شکاگو، فلاڈلفیا اور بفلو میں کرفیو اٹھا لیا گیا۔ واشنگٹن سے نیشنل گارڈز بھی واپس بھیج دیے گئے۔