نائیجر: مسلح افراد کا دیہاتوں پر حملہ، 137 افراد ہلاک

211

نائیجر میں مسلح افراد نے دیہاتوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 137 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق موٹرسائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے سوڈان کے جنوب مغربی علاقے میں واقع دیہاتوں پر حملے کیے جس میں نائیجر حکومت نے اب تک 137 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ اسے ملک میں جاری تشدد کی لہر کا خونی دن قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی حکام کا بتانا ہےکہ اتوار کے روز مسلح حملہ آوروں نے مالی کی سرحد کے قریب واقع تین دیہاتوں پر حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ کا سلسہ جاری رکھا۔

مقامی حکام نے حملے کے نتیجے میں پہلے 60 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی تاہم حکومت نے پیر کے روز واقعے میں 137 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ نائیجر کے جن تین دیہاتوں پر حملہ کیا گیا ہے وہ مغربی علاقے میں جاری تصادم کے لیے مرکزی علاقے سمجھے جاتے ہیں جہاں سے القاعدہ اور داعش کے جنگجوؤں کو معاونت بھی فراہم کی جاتی ہے۔