مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے کیمپ میں ایک اور اہلکار نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جموں کے علاقے ریپیئر کیمپ میں بھارتی فوج کے 26 سالہ اہلکار نے اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی۔ نوجوان کا تعلق مدھیہ پردیش تھا اور حال ہی میں جموں میں تعیناتی ہوئی تھی۔
خودکشی کرنے والے اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زیادہ خون بہہ جانے کے باعث فوجی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔ تاحال خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے منتقل کردیا گیا۔