جاپان نے کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے سبب رواں سال منعقد ہونے والے ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس میں غیر ملکی شائقین کی شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق اولمپکس منتظمین کی جانب سے ہفتے کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ بیرون ملک رہنے والے ٹکٹ ہولڈرز کی وضاحت کے لیے جاپانی حکام اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ بین الاقوامی شائقین اولمپکس اور پیرالمپکس کے موقع پر جاپان میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی اور انٹرنیشنل پیرالمپکس کمیٹی جاپان کے اس فیصلے کا مکمل احترام کرتے ہوئے اسے تسلیم کرتی ہے۔