اداکارہ مہوش حیات نے کورونا وائرس کا شکار وزیراعظم عمران خان کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے زیراعظم کی کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی ۔ بعد ازاں وزیراعظم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔
مہوش حیات نے مزید کہا ہم اپنے وزیراعظم کی صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں جب کہ ہمیں بھی چوکس رہنے (احتیاط برتنے) کی ضرورت ہے۔