آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے منگنی کرلی

179

کراچی: گلوکارہ آئمہ بیگ اور اداکار وماڈل شہباز شگری نے منگنی کرلی۔

آئمہ بیگ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی انگوٹھی کی تصویر شیئر کی اور اس پوسٹ کو شہباز شگری کو بھی ٹیگ کیا۔ جس سے اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ دونوں نے منگنی کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ زندگی بھر ساتھ رہنے کا وعدہ کیا ہے۔

آئمہ بیگ کی جانب سے منگنی کی خوشخبری شیئر کرتے ہی ان کے مداحوں اور شوبز فنکاروں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہوگیا۔ تاہم شہباز شگری نے آئمہ بیگ کے ساتھ منگنی کرنے کے حوالے سے کوئی بھی پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر نہیں کی۔