ننگرہارمیں سڑک کنارے 2 بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک

208

ننگرہار: افغان صوبے ننگرہار میں سڑک کنارے 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد میں سڑک کنارے ہونے والے 2 مختلف بم دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں۔

پہلا دھماکا زراعت و لائیو اسٹاک کے دفتر کے قریب ہوا جس میں ایک شخص ہلاک جب کہ دوسرا دھماکا چوکے تلاشی کے قریب ہوا جس میں صرف ایک شخص زخمی ہوا جس کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دھماکوں کی ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔