جہاز کی سیڑھیوں پر پھسلنے کے بعد جوبائیڈن سو فیصد ٹھیک ہیں، ترجمان، وائٹ ہاؤس

251

ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ گزشتہ روز جہاز کی سیڑھیوں سے پھسلنے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن بالکل ٹھیک ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق ایئر فورس کے طیارے میں سوار ہوتے وقت لڑکھڑانے والے امریکی صدر جو بائیڈن سو فیصد ٹھیک محسوس کر رہے ہیں۔

میڈیا روپرٹس کے مطابق  گزشتہ روز 78 سالہ امریکی صدر جو بائیڈن جہاز کی سیڑھیوں پر دو تین بار پھسلنے کے بعد سنبھلے تھے۔ امریکی صدر جو بائیڈن اٹلانٹا روانگی کے لیے ہوائی جہاز کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر پڑے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن گزشتہ روز اٹلانٹا پہنچے جہاں انہوں نے فائرنگ کے واقعہ میں ہلاک ہونے والے ایشیائی نژاد امریکی شہریوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔