مونٹیری اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز، کیرولین ڈولہیڈ اور آسیہ محمد سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

215

کیرولین ڈولہیڈ اور آسیہ محمد پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ امریکی جوڑی ڈبلیو ٹی اے مونٹیری اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

انہوں نے ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں وکٹوریہ کوزمووا اور اینا کیرولینا پر مشتمل سواکین جوڑی کو شکست دیکر ایونٹ کا سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

میکسیکو کے شہر مونٹیری میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کوراٹر فائنل میچ میں کیرولین ڈولہیڈ اور آسیہ محمد پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ امریکی جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد وکٹوریہ کوزمووا اور اینا کیرولینا پر مشتمل سواکین جوڑی کو7-6(7-2)، 4-6 اور 6-10 سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

سیمی فائنل میں فاتح جوڑی کا مقابلہ ہسپانوی ٹینس کھلاڑی لارا ارواروبارینا ویکینواور ان کی آسٹریلین جوڑی دار ایلن پیریز سے ہوگا۔