پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ویزوں سے متعلق بڑی پیشرفت متوقع

205

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت پر چھائے بادل چھٹنے لگے ہیں،بھارتی بورڈ نے پاکستان ٹیم کو ویزوں کی یقین دہانی کرادی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو اجلاس میں پاکستانی ٹیم کے ویزوں کی متعلق اہم پیشرفت متوقع ہے، کیونکہ بی سی سی آئی قومی ٹیم کو بھارتی ویزوں کیلئے یقین دہانی کرانے پر راضی ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بی سی سی آئی کو پاکستانی ٹیم کے ویزوں کیلئے کلیئرنس مل گئی ہے،بی سی سی آئی رواں ماہ کے آخر میں منعقد ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں پاکستانی ٹیم کو ویزوں کی یقین دہانی کرائےگا